ثانیہ مرزا کا والدہ بننے کے بعد ٹینس میں واپسی کا اعلان ، پریکٹس شروع کر دی

image

بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے یو ایس اوپن کے دوران ٹینس میں واپسی کا اعلان کر دیا جس کیلئے ٹریننگ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹینس میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے ، ٹینس سٹار نے اس سلسلے میں دبئی میں ٹریننگ کا بھی آغاز کر دیا ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔ اپنے انٹر ویو میں بھارتی ٹینس سٹار نے کہا کہ ماں بننے کے بعد ٹینس میں دوبارہ واپسی میرے لیے چیلنج سے کم نہیں لیکن اپنے ہدف میں ہر ممکن طور پر کامیاب ہوں گی ، یو ایس اوپن میں شرکت کی بھرپور کوشش کروں گی۔

You May Also Like :
مزید