حیدر آباد( 24نیوز )بھارتی ٹینس کوئین اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کیلئے اپنے لخت جگر کو اکیلے چھوڑنا مشکل ہوگیا۔
ضرور پڑھیں: بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک سے بہت محبت کرتے ہیں۔یہ جوڑا آج کل اپنے بیٹے کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کو بے حد انجوائے کرتا دکھائی دے رہا ہے،گزشتہ دنوں ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی اور بیٹے اذہان کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اذہان کو اپنی گود میں لیے بیٹھی ہیں، تصویر میں اذہان نیلے رنگ کے کمبل میں لپٹا ہے۔ جس پر ننھے اذہان کا نام بھی کڑھاہوا ہے۔
چند روز قبل ثانیہ مرزا نے اپنی 32 ویں سالگرہ اپنے بیٹے اذہان اور شوہر شعیب ملک کے ساتھ منائی تھی جس پر پیغام جاری کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی سیٹ ہے، الحمدللہ، الحمدللہ، الحمدللہ۔ اس سے قبل ثانیہ مرزا نے بیٹے کی ولادت کے بعد پہلاجذباتی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاتھا کہ ماں بننے کی حیثیت سے میرا اور میرے بیٹے اذہان کے جنم کو پانچ دن ہو گئے۔ہم دونوں نے ایک ساتھ بابا کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا اور خوب مزے کیے، یہ واقعی بہت بڑا ٹورنامنٹ تھا جس کی کامیابی حاصل ہوئی۔
بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا کا تازہ ٹوئیٹ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے،ان کا کہنا ہے کہ کبھی بھی نہیں سوچا کہ گھر چھوڑنا مشکل ہے۔۔کام پر ایک مشکل دن کے بعد اور اذہان سے دور۔۔یہ سب میں واپس آنا چاہئے۔
واضح رہے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں 30اکتوبر کو بیٹے کی ولادت ہوئی تھی اور انہوں نے اپنی فیملی کو ترجیح دیتے ہوئے 21نومبر سے شارجہ میں شروع ہونے والی ٹی 10لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔