لڑکیوں کو اپنے بالوں میں مختلف ہیئر سٹائلز بنانا بہت پسند ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آئے روز یوٹیوب سے نئی نئی ویڈیوز نکال کر بال بنانے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔ مگر فیشن کے چکر میں بنائے جانے والے ہیئر سٹائلز دکھنے میں تو پیارے لگتے ہیں لیکن ان کی وجہ سے سر میں درد کی شکایت بھی بڑھ جاتی ہے اور لڑکیوں کو اس بات کا علم بھی نہیں ہوتا کہ یہ ہیئر سٹائل ان کو کتنا نقصان پہنچا رہا ہے۔
ہیئر سٹائلز:
٭ پونی ٹیل:
لڑکیاں عموماً اپنے بالوں میں پونی بنا کر رکھتی ہیں اور اچھی بھی لگتی ہیں مگر ہر وقت بالوں میں پونی بنا کر رکھنے سے ان کی جڑیں کمزور پڑ جاتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بال تیزی سے گرنے لگتے ہیں اور سر میں درد کی شکایت حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ اس لئے کبھی کبھی پونی ٹیل بنانا بہتر ہے مگر روزانہ نہ بنائیں۔
٭ ہیڈ بینڈ:
اکثر لڑکیاں بال کھلے رکھتی ہیں مگر ان ہیڈ بینڈ لگا لیتی ہیں جس کی وجہ سے سر کے پیچھے اور پیشانی پر پریشر محسوس ہونے لگتا ہے اور مستقل پریشر کی وجہ سے یہ جگہیں درد کرنے لگتی ہیں۔ ایسی صورتحال میں فوری طور پر بینڈ کو ہٹا دینا چاہیئے کیونکہ اس سے خون کا بہاؤ رکنے کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔
٭ سخت چوٹی بنانا:
بالوں میں سخت چوٹی اگر آپ بھی بناتی ہیں تو ان کو بھی زیادہ سخت نہ بنایا کریں کیونکہ یہ بالوں میں کھچاؤ پیدا کرتی ہیں جس سے سر درد ہی نہیں ہائپرٹینشن بھی ہوسکتی ہے تو زیادہ کھینچ کر چوٹی بنانے سے گریز کریں اور ہلکے بل کی چٹیا بنائیں۔
٭ جوڑا:
بال کو کھینچ کر گول گول جوڑے سب خواتین بناتی ہیں جس سے بال منہ یا گردن پر نہیں آتے یہ اچھا ہیئر سٹائل ہے مگر ساتھ میں آپ اگر ہیئر کلپس یا ہیئر کیچر لگاتی ہیں تو دھیان سے لگایا کریں کیونکہ کیچر میں اٹک کر بال ٹوٹنے لگتے ہیں اور جب بال جڑ سے نکلتے ہیں تو دماغ پر بھی زور پڑتا ہے، اس لئے احتیاط کرنا بہتر ہے۔