سارہ علی خان فلم کے لیے برقع پہننے پر مجبور

image

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم یوں تو رواں ماہ 7 دسمبر کو ریلیز کی گئی تھی۔تاہم ان کی پہلی فلم آتے ہی ان کی دوسری فلم کی باتیں کی جا رہی ہیں، ان کی دوسری فلم ’سمبا‘ رنویر سنگھ کے ساتھ ہے، جسے بھی رواں ماہ 21 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔’سمبا‘ میں سارہ علی خان اور رنویر سنگھ کا ماضی کے مقبول گانے ’لڑکی آنکھ مارے‘ پر رقص مداحوں میں مقبول ہوگیا ہے، جب کہ اس گانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔ سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ نے اگرچہ بہت اچھی کمائی نہیں کی، تاہم فلم نے اب تک 30 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرلی ہے اور اسے تجزیہ نگار بھی سراہتے ہوئے نظر آتے ہیں۔تصاویر میں سارہ خان کو چہرے پر نقاب میں دیکھا جاسکتا ہے—فوٹو: انستاگراماگرچہ ’کیدر ناتھ‘ پر بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں جزوی پابندی بھی عائد کی گئی ہے اور اسے وہاں کے متعدد اضلاع میں ریلیز نہیں کیا گیا، تاہم مجموعی طور پر اس فلم کو سراہا جا رہا ہے۔ فلم کی تعریف سننے کے بعد سارہ علی خان نے خود بھی اسے سینما گھر میں دیکھنے کا فیصلہ کیا، تاہم اس کام کو سر انجام دینے کے لیے انہوں نے منفرد انداز اپنایا۔دکن کیرونیکل کے سارہ علی خان نے اپنی والدہ امریتا سنگھ اور فلم لکھاری کانیکا ڈھلن کے ساتھ مقامی سینما فلم دیکھنے کے لیے گئیں۔ A post shared by Kanika Dhillon (@kanika.d) on Dec 10, 2018 at 10:52pm PSTفلم لکھاری کانیکا ڈھلن نے بھی مقامی سینما میں فلم دیکھنے کے بعد سارہ علی خان کے ساتھ کھچوائی گئی تصویریں شیئر کیں، جن میں سیف علی خان کی بیٹی کو برقع میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔ سیف علی خان کی بیٹی بیچ سڑک پر کس کو آنکھ مارے؟لکھاری کانیکا ڈھلن نے بتایا کہ سارہ علی خان نے نہ صرف برقع پہنا بلکہ انہوں نے اپنی شناخت بھی نصرت کے نام سے کروائی۔کیدر ناتھ میں سارہ اور سشانت سنگھ پیار کرتے دکھائی دیے—اسکرین شاٹتصاویر میں سارہ علی خان کو برقع میں دیکھ کر انہیں پہنچاننا مشکل ہو رہا ہے، ان کی یہ تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔کیدر ناتھ میں اگرچہ انہوں نے ہندو لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو مسلمان لڑکے سے محبت کرتی نظر آتی ہیں، تاہم وہ فلم دیکھنے کے لیے مسلمان بن کر ہی سینما گھر پہنچیں۔ شادی کے بعد سمبا میں اجے دیوگن کے روپ میں رنویر سنگھدوسری جانب یہ اطلاعات بھی ہیں کہ سارہ علی خان کی پہلی فلم کی کامیابی کے بعد ان کی سوتیلی ماں کرینہ کپور ان کے لیے خاص پارٹی کا اہتمام کرنے کا سوچ رہی ہیں۔سمبا کو 21 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے—اسکرین شاٹانڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ جلد ہی کرینہ کپور شوہر کی بڑی بیٹی کی پہلی فلم کی کامیابی پر ایک پارٹی دینے والی ہیں، جس میں بولی وڈ کی کئی شخصیات شرکت کریں گی۔ادھر سارہ علی خان اپنی دوسری فلم ’سمبا‘ کے ٹریلر اور گانے کی کامیابی کے بعد اس کی تشہیر میں مصروف ہیں، جسے رواں ماہ کے آخر تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

You May Also Like :
مزید