سارہ ٹنڈولکر نے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کرلی

image

لندن:بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری بلے باز لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کرلی۔ View this post on Instagram A post shared by (@saratendulkar) on Sep 6, 2018 at 10:47am PDT بھارت میڈیا رپورٹس مطابق سارہ ٹنڈولکر نے برطانیہ کے یونیورسٹی کالج لندن سے گریجوایشن کیا اور تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر بھی شیئر کیں۔سارہ ٹنڈولکر کی گریجوایشن تقریب میں سچن ٹنڈولکر اور ان کی اہلیہ نے بھی شرکت کی اور اپنی بیٹی کے ساتھ خوشگوار انداز میں تصاویر بنوائیں۔ سارہ ٹنڈولکر نے سیاہ گاﺅن میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میں نے کیا کیا‘۔ ضرور پڑھیں:یو م دفاع تقریب میں نسوار کھاتے ہوئے شاہد آفریدی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا خیال رہے کہ سارہ ٹنڈولکر کے انسٹا گرام پر فالورز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم بھی رہتی ہیں۔ سارہ ٹنڈولکر نے لندن کالج میں جانے سے پہلے ممبئی کے سکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔

You May Also Like :
مزید