ثروت گیلانی اچانک اسپتال منتقل ، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کیوں کردی؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے اسپتال جانے سے قبل اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی۔ اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد ان کے مداح پریشان ہوگئے۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ایک کیپشن بھی لکھا۔

پوسٹ کے کیپشن میں دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ ڈیلیوری کے لیے اسپتال جارہی ہوں، براہِ کرم میرے لیے بہت دعا کیجئے گا کہ یہ عمل باآسانی اور باحفاظت ہو اور خیریت سے گھر واپس آؤں۔

ثروت گیلانی کی جانب سے دعاؤں کی اپیل کرنے کے بعد ان کے چاہنے والوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ ثروت گیلانی کے ہاں یہ تیسرے بچے کی پیدائش ہے،شوبز انڈسٹری کی یہ معروف جوڑی 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی۔

You May Also Like :
مزید