10 خواتین کو مسجدالحرام اور مسجد نبوی سمیت کسوہ کعبہ کے کون سے بڑے انتظامی عہدوں پر تعینات کر دیا گیا؟

image

10 خواتین کو مسجد نبوی اور مسجدالحرام سمیت کسوہ کعبہ کے انتظامی عہدوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔ حرمین شریفین کے انتظامات دیکھنے والے ادارے نے مزید 10 خواتین کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت کسوہ کعبہ کے انتظامی عہدوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تعینات کی گئی تمام 10 نئی خواتین کو حرمین شریفین کے مختلف شعبوں میں اہم انتظامی عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے، تاہم اعلیٰ عہدے پر خدمات دینے والی کمیلیا الدادی کے مطابق تعینات کی گئی خواتین کو سپروائزر، ایڈمنسٹریشن، اور انجنیئرنگ کے عہدوں سمیت دیگر اعلیٰ عہدوں پر فائز کیا گیا ہے۔ تعینات کی گئی خواتین لائبریری، گیلری اور غلاف کعبہ کی تبدیلی سمیت دیگر عمارتوں میں خدمات دیں گی۔ حرمین شریفین کے انتظامات دیکھنے والے ادارے کے مطابق مقدس مقامات کو دیکھنے کے لیے آنے والے زائرین کی تقریباً آدھی تعداد خواتین پر مشتمل ہوتی ہے، اس لیے وہاں پر خواتین افسران کا تعینات کیا جانا لازم بن چکا تھا۔

واضح رہے مذکورہ 10 خواتین سے قبل گزشتہ برس مارچ میں حرمین شریفین میں ڈاکٹر فاطمہ بنت زید الرشود کو خواتین کے امور کی معاون سیکریٹری تعینات کیا گیا تھا۔

You May Also Like :
مزید