کیا سیما حیدر دوبارہ ماں بننے والی ہیں؟ بغیر طلاق لئے بھارت میں دوسری شادی کرنے والی سیما حیدر کی نئی کہانی سامنے آگئی

image

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے 4 بچوں سمیت غیر قانونی طریقے سے بھارت جانے والی سیما حیدر پانچویں بچے کی ماں بننے والی ہیں۔ سیما حیدر کی پہلی شادی حیدر سے ہوئی تھی جس سے ان کے 4 بچے ہیں اور بعد میں شوہر کے بیرون ملک سدھارنے کے بعد پب جی گیم کھیلتے ان کی دوستی سچن سے ہوئی اور بقول ان کے دونوں نے نیپال میں شادی کر لی جس کے بعد سیما واپس پاکستان آگئیں اور گھر بار بیچ کر بھارت چلی گئیں۔

اس وقت سیما اپنے نام نہاد شوہر گوتم بدھ نگر ضلع کے علاقے گریٹر نوائیڈہ میں مقیم ہیں۔ میڈیا کے مطابق اگرچہ یہ بچہ سیما کا پانچواں بچہ ہوگا جبکہ سچن کی یہ پہلی شادی ہے اور یہ ان کا پہلا ہی بچہ ہوگا۔

سیما کے پہلے شوہر حیدر کا کہنا ہے کہ انھوں نے سیما کو تاحال طلاق نہیں دی ہے نہ ہی سیما ان کی اجازت سے ان کے بچوں کو بھارت لے کر گئی ہیں جبکہ سیما کا کہنا ہے کہ وہ سچن سے دوسری شادی کر کے ساری زندگی بھارت میں رہنے کا فیصلہ کرچکی ہیں۔

You May Also Like :
مزید