سونے کی انگوٹھی بھی عطیہ کردی ۔۔ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے خاتون اپنے شوہر کا دیا تحفہ دیتے ہوئے رو پڑی

image

اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں تو یقینا آپ اس شہر کی دریا دلی سے ضرور واقف ہوں گے ۔ آفت یا مشکل ملک کے کسی بھی افراد کی ہو مگر ان کی مدد کرنے میں سب سے زيادہ پیش پیش کراچی والے ہی ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس وقت کراچی کے ہر ہر کونے میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیۓ کیمپ قائم ہین اور کراچی والے دل کھول کر ان کی مدد کر رہے ہیں ۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ کراچی کے سماجی رہنما بھی اس نیک کام کے لیۓ گھروں سے نکل پڑے ہیں ۔ جے ڈی سی کے کیمپ بھی کراچی کے مختلف حصوں میں قائم ہیں جہاں پر عوام کی بڑی تعداد جے ڈی سی کے روح رواں پر اعتماد کرتے ہوۓ بڑی مقدار میں امداد جمع کروا رہے ہیں

گزشتہ کچھ دنوں سے جے ڈی سی نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیۓ ایک کیمپ کلفٹن دو تلوار کے مقام پر بھی لگایا ہے کراچی کی پوش آبادی ہونے کے سبب اس کیمپ میں کافی لوگ آکر چندہ جمع کروا رہےہیں مگر آج کے دن سوشل میڈیا پر دو تلوار پر قائم اس کیمپ میں امداد جمع کروانے والی ایک عورت کا بہت چرچا ہے ۔ یہ نوجوان عورت جب کیمپ آئی تو اس کی گود میں اس کا ایک ننھا سا بیٹا بھی تھا اس عورت کا یہ کہنا تھا کہ اس کے شوہر کام کی وجہ سے شہر سے باہر ہیں اور گھر میں اتنے پیسے موجود نہ تھے کہ وہ سیلاب زدگان کی مدد کر سکیں مگڑ اس نیک فریضہ کی بجاآوری کے لیے انہوں نے ایک انوکھا راستہ اختیار کیا اور اپنے شوہر کی دی گئی سونے کی انگوٹھی سیلاب زدگان کی مدد کے لیۓ دینے کا اعلان کیا

کراچی پھر کراچی ہے

اس عورت کا یہ عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی پھر کراچی ہے جہاں پر مسافروں کے لیۓ کولر بھر کر ٹھنڈے پانی کے کولر ہر شاہراہ پر نظر آتے ہیں جہاں کہ عبدالستار ایدھی نے ایشیا کی سب سے بڑی ایمبولنس کی فورس تشکیل دی جہان کہ سیلانی دسترخوان کے سبب کوئی فرد رات میں اس شہر میں بھوکا نہیں سوتا ۔ جہان پر چھیپا کا دسترخوان اور ایمبولنس کے سبب کوئی غریب علاج کے بغیر موت کے منہ میں نہیں جاتا ۔ جہاں کا ہر فرد کسی کی خراب گاڑی کو دیکھ کر اپنا کام چھوڑ کر اس کی گاڑی کو دھکا لگانے کے لیۓ نکل پڑتا ہے۔ کراچی میں ایسے ہی لوگوں کی موجود گی اس شہر کے آج تک قائم رہنے کی حقیقی وجہ ہے

You May Also Like :
مزید