خوش مزاج اور پیدائشی خوش نصیب ہونے کے ساتھ ۔۔ جانیں ستمبر کے مہینے میں پیدا ہونے والوں کی چند دلچسپ خصوصیات

image

ستمبر کا مہینہ موسم کے لحاظ سے تو خوشگوار ہوتا ہی ہے لیکن اس ماہ پیدا ہونے لوگ بھی کافی خوش مزاج ہوتے ہیں۔ 23 اگست سے 22 ستمبر کے دوران پیدا ہونے والے لوگ لیبرا برج کے حامل ہوتے ہیں جبکہ 23 ستمبر سے 22 اکتوبر کے دوران پیدا ہونے والے افراد ورگو برج کے حامل ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ستمبر میں پیدا ہونے والے افراد کی چند خصوصیات بتائیں گے۔

پیدائشی خوش قسمت

عام طور پر ستمبر میں پیدا ہونے والے افراد اپنی قسمت ہاتھوں میں لے کر پیدا ہوتے ہیں۔ دولت، شہرت اور پر آسائش زندگی کے حصول کے لئے انھیں باقی برج کے حامل افراد کی طرح جدوجہد سے نہیں گزرنا پڑتا۔

صلح جو

ستمبر میں پیدا ہونے والے لوگ عام طور پر صلح جو ہوتے ہیں اور نرم مزاج ہوتے ہیں۔ یہ اختلافات سے دور بھاگتے ہیں اور پر امن ماحول میں رہنا پسند کرتے ہیں۔

فیصلہ سازی کی کمی

اس ماہ پیدا ہونے والے افراد اکثر مختلف چیزوں کے درمیان انتخاب نہیں کر پاتے تو کبھی ان کی قوت ارادی کمزور پڑجاتی ہے۔ ستمبر کے مہینے میں پیدا ہونے والے لوگوں کو اپنی اس کمزوری پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

آرٹسٹک (تخلیقی) ذہنیت

آرٹ کی طرف زیادہ رجحان ہوتا ہے تخلیقی اور جمالیاتی ذوق رکھتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید