شادی کی شاپنگ پر لاکھوں روپے خرچ کرنے سے بہتر ہے سستی اور معیاری شاپنگ کہاں سے کی جائے؟

image

شادیوں کے لئے سستی اور معیاری شاپنگ سب خواتین کرنا چاہتی ہیں اور اس کے لئے خواتین مختلف بازاروں میں گھوم پھر کر کسی نہ کسی طرح خرید ہی لاتی ہیں لیکن اس کام میں ان کا بہت زیادہ وقت لگ جاتا ہے مگر ساتھ ہی گھر والوں کو بھی اس سے پریشانی ہوجاتی ہے کہ اتنے گھنٹے بازار میں گھوم کر آئیں ہو پتہ نہیں شاپنگ کرتی ہو یا بازار کنگھالتی ہو جیسی باتیں سننے کو ملتی ہوں گی۔ کیونکہ اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ میچنگ کی چوڑیاں یا دوپٹے ملانے مشکل ہو جاتے ہیں کہیں کپڑا سمجھ نہیں آتا تو کبھی ان کی کوالٹی اچھی نہیں ہوتی کبھی جوتے کا ڈیزائن پرانا لگتا ہے تو کبھی سلیپر فلیٹ نہیں مل پاتے جو کہ آرام دہ ہوں اور شادی والے گھر میں تو اور بھی کئی قسم کے کام ہوتے ہیں۔۔ تو اب اگر آپ بھی ان تمام مشکلوں سے گزر کر شاپنگ کرتی ہیں تو آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ اچھی سستی و معیاری اور ایک دم میچنگ والی چیزیں کپڑے سے لے کر جوتے اور جیولری وغیرہ کہاں سے خرید سکتی ہیں:

کپڑے :

کپڑے اگر آپ کو اچھے سستے اور بہترین ڈیزائن میں خریدنے ہیں تو آپ لیاقت آباد کی کپڑا مارکیٹ چلی جائیں وہاں آپ کو اتنے اچھے اور بہتر ورائٹی میں شاندار کپڑے ملیں گے کہ آپ کا نہ وقت زیادہ ضائع ہوگا اور نہ جیب پر بھاری پڑیں گے۔

دلہن کے جوڑے :

شادی کے دن کا جوڑا سب سے نفیس ہو یہ ہر دلہن چاہتی ہے اور اس مہنگائی کے دور میں دلہن کا نفیس جوڑا وہ بھی سستے داموں میں آپ کو لیاقت آباد کی مارکیٹ اور کریم آباد کی مارکیٹ سے آسانی سے مل جائے گا۔

مایوں کے کپڑے :

شادیوں کا سیزن ہے مایوں کے کپڑے بھی اچھے ہونے چاہیئیں اس کے لئے آپ کریم آباد کی مارکیٹ کا دورہ کرلیں آپ دیکھیں گی کہ دلہن سے لے کر چھوٹی بچیوں تک سب کے مایوں کے کپڑے اتنی ورائٹیوں میں مل جائیں گے آپ کو ایک ہی جگہ کہ جلدی ہی یہ خریداری بھی ہوجائے گی۔

میچنگ کے دوپٹے اور سادے کپڑے :

میچنگ کے دوپٹے اور سادے کپڑے آپ کو لیاقت آباد، کریم آباد، کے ڈی اے مارکیٹ (گلشن)، بلدیہ کی مین مارکیٹ اور گرومندر کے ہفتہ بازار سے باآسانی میسر ہوجائیں گے۔ اور اگر آپ صرف سادے چکن کے مختلف ڈیزائن والے کپڑے پہننا پسند کرتے ہیں تو اس کے لئے آپ ملیر کے ہفتہ بازار کا رخ بھی کر سکتی ہیں۔

جیولری :

جیولری کے بغیر خواتین کی تیاری نہ مکمل ہے اور شادی بیاہ و تقریبات میں تو جیولری سب سے زیاہد پہنی جاتی ہے اس کے لئے ملیر کی لیاقت مارکیٹ اور جامع کلاتھ سے باآسانی چمکتی دمکتی، دبکے والی ہو یا شیشے کی، سادہ کرسٹل والی ہو یا سٹون اور دھاگے کی بنی جیولری بہت مناسب داموں میں آسانی سے لے سکتی ہیں۔

جوتے: (سادے، دلہنوں کے لئے) :

جوتوں کی مختلف ورائٹی مختلف مواقعوں پر پہنی جاتی ہے اور اگر آپ کو دلہن کے سلیپر، ہیلز اور جوتے بندر روڈ پر جامع کلاتھ اور طارق روڈ سے خرید سکتی ہیں جبکہ سادے یا کولاپوری کھسے نما جوتے آپ کے ڈی اے مارکیٹ (گلشن)، لیاقت آباد اور میمن بازار سے خرید سکتے ہیں۔

ہینڈ بیگ :

ہینڈ بیگ ہوں یا سادے کلچز، روزانہ کے استعمال کے بڑے بیگ ہوں یا آفس کے لئے ہلکے ڈیزائن کے بیگز یہ سب آپ کو دستیاب ہوں گے طارق روڈ پر۔۔ دلہن کے ہینڈ بیگ بھی آپ کو سب سے زیادہ معیاری اور مناسب دام میں طارق روڈ سے مل سکتے ہیں جس پر نفیس کندن کا جڑاؤ بھی مل جاتا ہے۔

You May Also Like :
مزید