بیوی کو کہا میں تمھیں تنگ کردوں گا، مجھے چھوڑ دو ۔۔ شادی کے کچھ وقت بعد اس شخص کو اچانک ایسا کیا ہوا تھا؟ زندگی کے ایسے بدلتے رنگ جو آپ کو بھی سوچ میں ڈال دے

image

ہماری زندگی بھی سرپرائزز سے بھری ہے کبھی ہنسا دیتی ہے تو کبھی رُلا دیتی ہے، لیکن جیسی بھی ہو اسکی ایک خاصیت ہے کہ ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتی۔ اسی طرح زندگی میں کئی ایسے مقام آتے ہیں جہاں انسان ہمت ہار دیتا ہے کہ اب تو سب ختم، کچھ نہیں بدلنے والا وغیرہ وغیرہ تب زندگی اپنا رخ بدلتی ہے اور وہ بندہ یہ سوچ کر حیرانی ہوجاتا کہ میں کتنا غلط تھا اس وقت۔

بلکل ایسی ہی ایک کہانی نے سب کو حیران کر دیا ہے، جس سے لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ زندگی کیسے رنگ بدلتی ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ نوجوان کی 24 سال کی عمر میں گریجویشن ہوتے ہی شادی ہو گئی، زندگی کی نئی شروعات نے جہاں سب کچھ بدل دیا تھا، وہیں ایک نیا جیون ساتھی بھی تھا، جس کی ذمہ داری اسی کے کاندھے پر تھی۔

لیکن کچھ سال بعد ہی نوجوان اچانک بیمار پڑ گیا، بخار اتنا سخت تھا کہ چہرا ہی بدل گیا، مگر حیرت انگیز طور پر رپورٹ میں کچھ سامنے نہیں آیا اور پھر ایک دن دانت صاف کرتے ہوئے چہرے کا آدھا حصہ پیرالائز ہو گیا۔

ہسپتال لے کر گئے تو پورا جسم اور چہرے کا آدھا حصہ پیرالائز تھا، اس سب صورتحال میں ڈاکٹرز نے بتایا کہ یہ نوجوان کو ایسی بیماری ہے جس میں جسم کا حصہ پیرالائز ہو جاتا ہے، جبکہ ٹھیک ہونے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔

ایسے میں نوجوان اتنا مایوس ہوا کہ اپنی اہلیہ تک کو کہہ دیا کہ تم میرے ساتھ رہ کر تنگ آ جاؤگی، پریشان رہو گی، اس لیے مجھے چھوڑ کر چلی جاؤ۔ لیکن اہلیہ نے ہمت نہیں ہاری اور آخری دم تک ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔

اہلیہ کی ہمت نے نہ صرف شوہر کو حوصلہ دیا بلکہ ایک نئی امید کی کرن کو بھی جگایا، اگرچہ ہر بار کوشش کرنے پر نوجوان کو ناکامی ہوتی مگر وہ دن آ ہی گیا جب اس نے اپنا ہاتھ خود اٹھایا۔ اور پھر 6 ماہ بعد وہ ایک مکمل نئی اور الگ زندگی میں دکھائی دیا۔

ایک سال بعد وہی نوجوان اب فٹنس ٹرینر ہے، اور کوئی اس نوجوان کو دیکھ کر سوچ بھی نہیں سکتا ہے کہ، یہ وہی ہے جو کہ پیرالائز تھا۔

You May Also Like :
مزید