حق مہر ہمارے معاشرے میں بہت اہمیت رکھتا ہے، اور عموماً شادی کے بعد دلہنیں اپنے حق مہر کو سنبھال کر رکھتی ہیں۔ کچھ ایسی خواتین بھی ہیں جو زندگی بھر حق مہر کی رقم کو محفوظ رکھتی ہیںکسی برے وقت میں کام میں لانے کیلیئے۔
لیکن اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی انیا علی نے اپنے حق مہر کو ایک نئے انداز میں استعمال کیا۔
انھوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں وہ اپنے نکاح کے بعد گاڑی ڈرائیوو کرکے جا رہی ہیں اور ان کے ساتھ ان کے کچھ دوست بھی موجود ہیں۔
ویڈیو میں پہلے انہوں نے یہ پلان کیا کہ جانا کہاں ہے اور پھر وہ ایک جگہ رُکیں وہاں سے کچھ کھانے کے لیے لیا۔
ویڈیو میں پیچھے سے آواز آ رہی ہے کہ ابھی ابھی ان کی شادی ہوئی ہے اور یہ اپنے حق مہر سے کھانا لے رہی ہیں۔