شوہر سے علیحدگی کے بعد والدین کے بجاۓ خود بچیوں کو سنبھالا ۔۔ شگفتہ اعجاز کے اس فیصلے کے پیچھے چُھپی وجہ جان کر سب حیران رہ گئے

image

اداکارہ شگفتہ اعجاز حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر اپنی ایسی تصاویر کے سبب ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہیں جس میں ان کا ایسا لک سامنے آرہا ہے جس میں وہ اپنی عمر سے بہت کم نظر آرہی ہیں اور اس کے بعد شگفتہ اعجاز کا ایک یو ٹیوب چینل کو دیا گیا ایک انٹرویو بھی خبروں کی زينت بنا ہوا ہے جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے ان رازوں سے پردہ ہٹایا جس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا تھا

پہلی شادی کی ناکامی

شگفتہ اعجاز کا اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے یہ کہنا تھا کہ ان کی پہلی شادی کافی کم عمری میں ہوئی اور جس کے بعد ان کی پہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کے ان کے شوہر سے تعلقات خراب ہونا شروع ہو گۓ جو کہ اس وقت اختتام کو پہنچا جب کہ ان کی بڑی بیٹی کی عمر صرف پونے دو سال تھی اور دوسری بیٹی پیدا نہیں ہوئی تھی

طلاق کے بعد اکیلے رہنا

شگفتہ اعجاز کا اپنی طلاق کے بعد کے مشکل وقت کے بارے میں کہنا تھا کہ طلاق کےبعد اپنے والدین کے پاس جانے کے بجاۓ انہوں نے تنہا رہنے کو ترجیح دی کیوں کہ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کے ان کے والد سے تعلقات اچھے نہ تھے اس وجہ سے انہوں نے سوچا کہ ان کے لیۓ بہتر یہی ہے کہ وہ اپنی زندگی کو تنہا گزار کر اپنی بیٹیوں کے لیۓ کچھ کریں

اس حوالے سے انہوں نے سخت محنت کی اور دن رات ایک کر کے اپنی بچیوں کی پرورش شروع کر دی

دوسری شادی کا فیصلہ

اپنی دوسری شادی کے حوالے سے شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا ان کے ان کے دوسرے شوہر یحیحی ان سے عمر میں کافی بڑے اور ایک بڑے پروڈکشن ہاؤس کے مالک تھے ان کی پہلی شادی دس سال سے ناکام ہو چکی تھی جس سے ان کے دو بیٹے بھی تھے مگر انہوں نے دو سال تک شگفتہ اعجاز کو شادی کے لیۓ راضی کرنے میں لگاۓ

بلاآخر ان کے خلوص کے سامنے اپنی بیٹیوں کے کہنے پر شگفتہ اعجاز نے ان سے شادی کا فیصلہ کیا اور اس کے بعد ان کی دوسری شادی سے بھی دو بیٹیاں ہوئيں آج شگفتہ اعجاز کو اپنی زندگی کے مشکل وقت پر فخر ہے کہ انہوں نے اس وقت میں سخت وقت سے کامیابی حاصل کی

You May Also Like :
مزید