والدہ کو کینسر تھا اسی ڈر سے ٹیسٹ کروایا ۔۔ شگفتہ اعجاز اچانک ایم آر آئی کروانے پہنچ گئیں، رپورٹ میں ایسا کیا آیا؟ اداکارہ نے بتادیا

image

شگفتہ اعجاز ایک شاندار پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، ساتھ ہی وہ ایک حیرت انگیز بلاگر ہیں اور مداح ان کی بلاگنگ کو پسند کرتے ہیں۔ ان کی عمر 52 سال ہے اور ان کی چار پیاری اور خوبصورت بیٹیاں ہیں۔ شگفتہ اعجاز اپنی روزمرہ کی زندگی کے تمام واقعات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں، شگفتہ اعجاز نے اپنی صحت کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں۔ انہوں نے کہا، میں اپنا ایم آر آئی کروانے کے لیے آغا خان ہسپتال جا رہی ہوں کیونکہ میری بیٹی آنیا مجھے پیپ سمیر ٹیسٹ کروانے کے لیے کہہ رہی تھی۔ اسکے مطابق اب تک مجھے یہ ٹیسٹ 4 سے 5 بار کروالینا چاہئے تھا۔ جس کے بعد میں نے الٹراساؤنڈ کرایا جس میں فائبرائیڈز (ٹیومر) ظاہر ہوئے۔

تاہم، ڈاکٹر زیب نے کہا، پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں، لیکن پھر بھی میں ایم آر آئی کرانے جارہی ہوں، یہ جاننے کے لیے کہ فائبرائڈز کتنے بڑے ہیں۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ، ان کی والدہ کا انتقال کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد ہوا، جس کی وجہ سے ان کی بیٹی کو بھی ڈر لگا رہتا ہے اسلیئے وہ چاہتی ہے کہ میں احتیاط کروں اور اپنا چیک اپ کرواتی رہوں۔

مداح بہادر اداکارہ کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ کئی مداح شگفتہ اعجاز کی بہادری اور حوصلے کی تعریف کر رہے ہیں جو وہ طبی مسئلہ کے باوجود دکھا رہی ہیں۔

You May Also Like :
مزید