ان کی وجہ سے شوٹنگ رُک گئی اور ۔۔ شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کیوں کر دیا؟

image

بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے، جنہوں نے حال ہی میں بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، کنگ خان کے منع کرنے کے بعد ان کی فلم غیر معینہ مدت کے لیے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

شاہ رخ خان نے یہ فیصلہ زویا اختر کی بنائی فلم "دی آرچیز" پر ہونے والی تنقید کے باعث کیا ہے، جو کہ سہانا خان کی پہلی فلم تھی جسے مداحوں نے زیادہ پسند نہیں کیا۔

اور اب ہدایت کار سوجوائے گھوش کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں دونوں باپ بیٹی کو ساتھ کاسٹ کیا گیا تھا جبکہ اس فلم کی کہانی ایک ایسی یتیم لڑکی (جس کا کردار سہانا نبھا رہی ہیں) کے گرد گھومتی ہے جسے شاہ رخ خان بچاتے ہیں۔

مگر اب شاہ رخ خان کے انکار کے بعد یہ فلم التوا کا شکار ہوگئی ہے۔ کیونکہ وہ چاہتے ہیں ان کی بیٹی کا موازنہ دوسرے اداکاروں کے ساتھ نہ کیا جائے۔

اطلاعات کے مطابق فی الحال شاہ رخ خان سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں عالیہ بھٹ اور سلمان خان بھی شامل ہیں۔

You May Also Like :
مزید