اتوار کو ہونے والے پاک بھارت مقابلے نے جہاں پورے پاکستان کو خوش کردیا تھا وہیں دوسری طرف بہت سے تماشائیوں کے علاوہ جانے مانے چہرے بھی اسٹیڈیم میں دیکھنے کو ملے، جن میں پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی بھی تھیں۔ خوبصورت اداکارہ کی دبئی اسٹیڈیم میں موجودگی نے کافی افواہوں کو جنم دیا۔ آخر اس کی وجہ کیا ہے؟
جیسا کہ سب جانتے ہیں پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان ایک شاندار کھلاڑی ہیں اور وہ ابھی تک سنگل بھی ہیں۔ اسی لیئے مداح کنزہ ہاشمی اور شاداب خان کے درمیان نقطوں کو جوڑنے میں لگ گئے، ویسے شاداب کو کنزہ پسند بھی ہے۔ ایک وقت تھا جب شاداب خان کنزہ ہاشمی کو انسٹاگرام پر فالو کیا کرتے تھے۔ کنزہ ہاشمی جب احسن خان کے شو میں گئیں تو احسن نے یہ حقیقت کنزہ کو بتائی لیکن انھوں نے شاداب خان کو پہچاننے سے انکار کر دیا جس کے بعد شاداب نے کنزہ ہاشمی کو انسٹاگرام پر اَن فالو کر دیا تھا۔
اس واقعہ کے بعد جب کنزہ کو اسٹیڈیم میں دیکھا گیا تھا تو شائقین میں ایک نئی بحث چھڑ گئی۔ ایک مداح نے تو انھیں پاکستان کا نیا جوڑا تک قرار دے دیا۔ یہی نہیں جب کنزہ ہاشمی نے میچ کے دن اپنی تصاویر انسٹآ گرام پر پوسٹ کیں تو تقریباً تمام مداحوں نے شاداب کے بارے میں ہی تبصرہ کیا۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ صرف شاداب خان کو دیکھنے کے لیے ہی اسٹیڈیم گئی ہیں۔
کچھ مداح کنزا اور شاداب کی کہانی کے بارے میں متجسس تھے اور انہوں نے دوسرے مداحوں سے پوچھا۔ آئیے آپکو ان کے کمنٹس دکھاتے ہیں