ورلڈ کپ سے پہلے دلہن گھر آئے گی ۔۔ شاہین اور انشا آفریدی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی، رخصتی اور ولیمہ کب ہوگا؟

image

پاکستان کے فاسٹ بالر اور اسٹار پلیئر شاہین شاہ آفریدی جن سے آج دنیا کے بڑے بڑے بلے باز گھبراتے ہیں، جلد ہی دلہن گھر لانے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی کا نکاح رواں سال 3 فروری کو کراچی میں ہوا تھا، جس کے بعد سے سب کی نگاہیں اس بات پر لگی تھیں کہ آخر شاہین دلہن کو رخصت کروا کر گھر کب لائیں گے۔

اسی سے متعلق ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے اور وہ یہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ کے فوری بعد شادی کر رہے ہیں اور اسکی تاریخ بھی سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل رپورٹس اور شادی کارڈ کے مطابق، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اپنی اہلیہ انشا آفریدی کو رواں ماہ 19 ستمبر کو بیاہ کر اپنے گھر لے جائیں گے اور 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ان کا ولیمہ ہوگا۔

کچھ ماہ قبل شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ، ان کی صاحبزادی انشا اور شاہین کی شادی ایشیا کپ کے باعث فی الحال ملتوی کرنی پڑے گی۔

You May Also Like :
مزید