نوجوان اور باصلاحیت پاکستانی باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی شادی مین اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے۔ شاہین اپنی تباہ کن تیز باؤلنگ اٹیک کے لیے جانے جاتے ہیں مگر بدقسمتی سے شاہین آفریدی حالیہ ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے، لیکن امید ہیں وہ ورلڈ کپ میں اسکی کسر پوری کردیں گے۔
گزشتہ روز شاہین اور انشا کی شادی کی تقریب تھی، جو مشہور پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی ہیں۔ فروری 2023 میں اس جوڑے کا نکاح ایک نجی خاندانی تقریب میں ہوا جس کے بعد رخصتی کا فنکشن کل رکھا گیا، اس میں بہت سی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔
شاہانہ شادی خوبصورت مقام پر ہوئی جس میں شاہد آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی کے اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔ شاہین شاہ آفریدی اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر کافی خوش تھے۔
باؤلر نے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کیں تاہم انہوں نے اپنے دوستوں اور بابر اعظم سمیت خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیں۔ آئیے آپ کو دکھاتے ہیں۔
..
..
..