پہلی شادی کامیاب نہیں ہوئی تو دوسری کرلوں گا ۔۔ شاہد آفریدی کے بیوی سے کیسے تعلقات ہیں؟ کم عمری میں شادی کی وجہ بتادی

image

شاہد آفریدی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وہ سابق کھلاڑی ہیں جنہیں آج بھی لوگ گراؤنڈ میں کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں اسکی وجہ ان کی جارحانہ بیٹنگ اور پرکشش شخصیت ہے۔ شاہد آفریدی ہمیشہ سے ہی دل کی دھڑکن تھے جن کے لاکھوں مداح ہیں، لیکن انہوں نے کم عمری میں ہی شادی کر لی۔ ان کی شادی کو اب 20 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں اور ان کی پانچ پیاری بیٹیاں ہیں، جن میں سے دو کی شادی ہوگئی ہے۔

حال ہی میں وہ ایک شو میں بطور مہمان نظر آئے جہاں انہوں نے کم عمری میں شادی کرنے کی بات کی اور انکشاف کیا کہ انہوں نے کم عمری میں شادی کا انتخاب کیوں کیا؟

شو میں شاہد آفریدی نے اپنی شادی کی تصویر دیکھنے کے بعد کہا کہ، "یہاں میری زندگی اٹک گئی (مذاق میں ہنستے ہوئے)"۔

انہوں نے کہا دراصل، اچھی تبدیلی ہمیشہ آپ کی زندگی میں سکون لائے گی، زندگی اچھے کے لیے بدلتی ہے اور اسے بدلنا بھی چاہیے۔ اس کے علاوہ، میں واقعی کم عمری میں شادی کرنا چاہتا تھا کیونکہ میں اپنی زندگی میں نظم و ضبط چاہتا تھا، اس لیے میں نے اپنے والدین سے کہا کہ وہ میرے لیے لڑکی تلاش کریں۔ میں نے اپنے والدین کی پسند کی لڑکی سے شادی کی۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا، میرے خیال میں والدین آپ کے لیے بہترین فیصلہ کرتے ہیں، ہمیں لگتا ہے کہ ہم بہت تجربہ کار ہیں اور ہمارے فیصلے ہمارے لیے بہترین ہوں گے لیکن ایسا نہیں ہے، ہمارے بزرگ زیادہ تجربہ کار ہیں اور ان کے فیصلے بہترین ثابت ہوتے ہیں۔ میں نے اس وقت سوچا تھا کہ اگر یہ شادی کام نہیں کرے گی، تو میں کسی اور سے دوسری شادی کرلوں گا۔

لیکن الحمدللہ! ایسا کچھ کرنے کی بٓنوبت نہیں آئی اور میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ایک اچھی جیون ساتھی ملی، اور میں بہت خوش ہوں اپنی فیملی کے ساتھ۔

You May Also Like :
مزید