مجھے آپ سے گلے ملنے کا کوئی شوق نہیں ۔۔ لاکھوں دلوں کی جان شاہ رخ خان کو اس عورت نے ایسا کیوں کہا؟ اداکار کے جواب نے سب کا دل جیت لیا

image

شاہ رخ خان نہ صرف بھارت میں بلکہ پوری دنیا میں پسند کئے جاتے ہیں، اور ان کے لاکھوں کروڑوں مداح ہیں جو ان سے بات کرنے اور ایک نظر دیکھنے کیلیئے نہ جانے کتنے جتن کرتے ہیں۔ ایسے ہی وہ کنگ خان کے نام سے مشہور نہیں ہیں، یہ ان کی محنت، محبت اور مداحوں کا ساتھ ہے جس نے انھیں آسمانوں کی بلندیوں تک پہنچادیا۔

ایسے میں کیا آپ یقین کرسکتے ہیں کہ کوئی ان کے سامنے انھیں عجیب سا جواب دے سکتا ہے؟ پر ایسا ہوا ہے، آئیے آپ کو بتاتے ہیں

ایک بار کنگ خان کی میزبانی میں "کون بنے گا کروڑ پتی" پر ایک خاتون پروفیسر نے گیم چھوڑنے سے پہلے ایسی بات کہہ دی تھی جس سے شاہ رخ خان کو تھوڑا سا عجیب محسوس ہو گیا تھا۔

اس خاتون نے کہا، "مجھے اس شو میں آپ سے گلے ملنے کا کوئی شوق نہیں ہے، میں گیم کو یہیں چھوڑتی ہوں۔"

لیکن شاہ رخ نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اپنے ردعمل سے سب کے دل جیت لیے۔ انہوں نے کہا، "میں آپ سے ایک درخواست کروں، آپ اگر برا نہ مانے تو؟ میں آپ کا یہ چیک آپ کی ماں جی کو دینا چاہتا ہوں، کیونکہ وہ مجھ سے گلے ضرور ملیں گی۔"

سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ ایک نے لکھا، "ایکشن اور غرور کب کہاں اور کس کے سامنے دکھانا ہوتا ہے پہلے یہ جاننا ضروری ہے"، ایک اور نے تبصرہ کیا، "شاہ رخ تو جیسے تم سے گلے لگنے کیلیئے مرا جا رہا ہوگا ناں"۔

You May Also Like :
مزید