ہزاروں کا یا پھر لاکھوں کا ۔۔ شاہ رُخ خان نے اپنی بیوی گوری کو سب سے پہلے کیا تحفہ دیا تھا؟ جان کر آپ کو بھی حیرانی ہوگی

image

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور انکی اہلیہ گوری خان کی محبت اور مضبوط رشتہ آج کے اداکاروں اور نوجوانوں کیلیئے ایک بہترین مثال ہے۔ اتنے برس گزرنے کے بعد بھی وہ ایک ساتھ ہیں اور آج اپنے بچوں کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

شاہ رخ خان اکثر و بیشتر سوشل یڈیا پر اپنی بیوی اور بچوں کی تعریف کرتے اور ان سے پیار کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں، اور مداح بھی انکا یہ روپ بہت پسند کرتے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر، 15 منٹ کے سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک صارف نے کنگ خان سے ایک انوکھا سوال پوچھ لیا۔

اس نے پوچھا کہ، آپ نے گوری میم کو پہلا ویلنٹائن گفٹ کیا دیا تھا؟

ٹوئٹر صارف کے سوال کے جواب میں کنگ خان نے بتایا کہ، 34 برس قبل کی بات ہے، جب پہلی بار میں نے گوری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پلاسٹک کی کان کی گلابی بالیاں بطور تحفہ دی تھیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری خان نے 25 اکتوبر 1991ء میں شادی کی تھی، ان کی اہلیہ ہندو ہیں اور دونوں کی کامیاب شادی کو 32 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔

You May Also Like :
مزید