سب بری بس تم ہی اچھی ۔۔ شمعون عباسی نے اپنی چوتھی بیوی کو شادی کی پانچویں سالگرہ پر کیا کہا؟

image

شمعون عباسی ایک بڑے فلمی اور ٹیلی ویژن اداکار اور ہدایت کار ہیں۔ وہ ان فنکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور ہم انہیں زیادہ تر ایسے پروجیکٹس میں دیکھتے ہیں جن کا لوگوں پر اثر پڑتا ہے۔ شمعون عباسی اپنی شادیوں کی وجہ سے بھی خبروں میں رہے ہیں۔

شمعون نے کچھ ماہ قبل اداکارہ شیری شاہ کے ساتھ اپنی چوتھی شادی کا اعلان کیا تھا۔ اور اب انہوں نے اپنی بیوی کو شادی کی پانچویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

شمعون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی بیوی کے ہمراہ دو تصاویر لگائیں اور ساتھ میں انہیں وِش کرتے ہوئے لکھا کہ،

"شادی کی 5ویں سالگرہ مبارک ہو میری ساتھی، میری دوست، میری بیٹر ہاف"

شمعون نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ، "بعض اوقات ہماری زندگیوں میں ہونے والی بری چیزیں ہمیں براہ راست بہترین چیزوں کی راہ پر ڈال دیتی ہیں، جو ہمارے ساتھ کبھی ہونے والی ہیں۔ تم سب سے اچھی چیز ہو جو میری زندگی میں میرے ساتھ ہوئی ہے۔"

You May Also Like :
مزید