پاکستان اس وقت تاریخ کی بدترین سیلابی تباہی سے دوچار ہے، ایسے وقت میں ہر کوئی اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور جتنا ممکن ہو مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہے، یہاں تک کہ اس بار تو سیاست دان بھی اپنی طرف سے کام کر رہے ہیں۔
ان حالات میں صرف پاکستانی نہیں بلکہ غیر ملکی ادارے اور شخصیات بھی بڑھ چڑھ کے حصّہ لے رہے ہیں تا کہ متاثرین کی مدد ہوسکے۔ بین الااقوامی شہرت یافتہ اینجلینا جولی بھی ان دنوں پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کیلیئے پہنچی ہوئی ہیں، متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور وہاں کے لوگوں سے ملنے کے بعد انھوں نے کہا کہ اس سے بڑی تباہی میں آج تک نہیں دیکھی۔
شرمیلا فاروقی جو حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک سرگرم رکن ہیں اور ساتھ ہی شوبز سے تعلق رکھنے والے کہیں لوگوں سے انکی دوستی بھی ہے، لیکن ابھی وہ شوبز انڈسٹری سے کچھ خاص خوش نظر نہیں آرہی جسکا اظہار انھوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔ انھوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف غیر ملکی مدد کیلیئے پاکستان آرہے ہیں وہیں ہمارے اداکار باہر ملک جا رہے ہیں ایوارڈ فنکشن کیلیئے
دیکھیئے انھوں نے کیا لکھا
اس سے پہلے نور بخاری اور مدیحہ رضوی نے بھی اس معاملے پر اپنی رائے دی تھی
اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کے کچھ ملے جلے خیالات ہیں، کوئی اس بات پہ انھیں سراہا رہا ہے تو کوئی تنقید کا جواب تنقید سے دے رہا ہے