یہ کیا کہ ہر وقت آئينے کے سامنے کھڑی رہتی ہو؟ ہر وقت آئينے کے سامنے مت کھڑی رہا کرو یہ وہ نصیحت ہے جو ہر نوجوان لڑکی کو اس کے بڑے بوڑھوں کی طرف سے سننے کو ملتا ہے مگر یہ عمر ہی ایسی ہوتی ہے کہ اس وقت بار بار آئينہ دیکھنے کا دل چاہتا ہے اس کے سامنے کھڑے ہو کر سجنے سنورنے کا دل چاہتا ہے
آئينہ کی پرسراریت
عام طور پر اکثر فلموں میں آپ نے دیکھا ہو گا کہ خوفناک ڈراونی فلموں میں آئينہ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اوراس کو مافوق الفطرت طاقتوں کا مرکز قرار دیا جاتا ہے اب سوال یہ ہے کہ آئينہ میں ایسا کیا ہوتا ہے جو اس سے جوان لڑکیوں کو دور رکھا جاتا ہے
آئينے میں جن بسیرا کرتے ہیں
کچھ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ جب نوجوان کنواری لڑکی سج سنور کر خود کو آئينے میں دیکھتی ہے اور جب وہ اپنی نگاہوں کو بہت اچھی لگتی ہے لیکن بڑی بوڑھی خواتین کا یہ بھی کہنا ہوتا ہے کہ اس دوران آپ کی اپنی آنکھوں کے علاوہ کسی اور کی بھی نظر اس لڑکی کو دیکھتی ہے جو کہ جن وغیرہ ہو سکتے ہیں
نادیدہ مخلوقات کے امکانات
بڑے بوڑھوں کا یہ بھی خیال ہوتا ہے کہ آئينہ ایسی پرسرار جگہ ہوتی ہے جہاں پر مختلف قسم کی نادیدہ مخلوق بسیرا کرتی ہے اور ایسی مخلوقات کی موجودگی کے امکانات کے سبب اگر کنواری لڑکیاں اگر آئینہ دیکھیں تو یہ مخلوقات اس لڑکی پر اثر بھی ڈال سکتی ہے
غسل خانے کے آئینے میں شیطانی قوتیں
عام طور پر اسلام کے مطابق غسل خانے میں داخل ہونے سے قبل دعا پڑھنے کی ہدایت کی جاتی ہے اس کا سبب یہ قرار دیا جاتا ہے کہ غسل خانہ ایک ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں پر شیطانی مخلوقات ہوتی ہیں اور اس کے آئينے میں ان کا بسیرا ہوتا ہے اس وجہ سے اس جگہ پر غیر ضروری وقت نہیں گزارنا چاہیے
ان تمام باتوں کی حیثیت بزرگوں کے تجربات کی بنیاد پر ہی ہو سکتا ہے تاہم ماہرین نفسیات کا یہ بھی ماننا ہوتا ہے کہ بار بار آئينے میں خود کو دیکھنے سے انسان کی نفسیات پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں جن میں سےکچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں
مثال کے طور پر بار بار خود کو آئينے میں دیکھنےسے ایک وقت ایسا آتا ہے جب کہ انسان کو اپنی شکل بری لگنے لگتی ہے اس کے علاوہ جب انسان بار بار صرف آئينے کو دیکھتا رہتا ہے تو اس کا ذہن دنیا کے دوسرے معاملات سے ہٹ جاتا ہے جس سے اس کی نفسیات پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں