رشتہ ٹوٹ گیا، مگر ساتھ نہیں چھوڑا۔۔ طلاق کے سالوں بعد بھی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف ایک ساتھ

image

شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی جوڑی کو طلاق سے پہلے لاکھوں لوگ پسند کرتے تھے، لیکن جب ان کی طلاق پوئی تو میڈیا میں بہت چرچا ہوا اور لوگوں نے شہروز پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا کیونکہ اس کے فوراً بعد ہی انھوں نے صدف کنول سے شادی کر لی تھی۔

اس سارے معاملے میں سائرہ تمام خاموش رہیں، انکے ساتھ ساتھ دونوں فیملیز بھی باہمی احترام کے ساتھ نارمل رہیں کیونکہ انھیں ننھی نورہ کے بارے میں تشویش تھی کہ کہیں اس پر اسکا اثر نہ پڑے۔

اپنی طلاق کے وقت سائرہ اور شہروز ایک ساتھ ایک فلم کر رہے تھے جو کہ جوڑے کی علیحدگی سمیت کئی وجوہات کی بنا پر بار بار تاخیر کا شکار ہوتی گئی۔ 12 سال کی تاخیر کے بعد، فلم اب ریلیز کے لیے تیار ہے اور سائرہ اور شہروز دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس کے ذریعے اس کا اعلان کیا۔ فلم کا نام "بے بی لیشیّز" ہے، فلم کا پوسٹر

یہ فلم فروری 2023 میں ریلیز ہو رہی ہے اور لوگ سائرہ اور شہروز دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر کافی حیران ہیں۔ اگرچہ بہت سے لوگوں نے پیشہ ورانہ مہارت دکھانے پر سائرہ کی تعریف بھی کی ہے، لیکن بہت سے لوگوں نے سابق جوڑے کو فلم کے لیے ایک ساتھ کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

You May Also Like :
مزید