شیخ اسماعیل الزعیم ابو الصباء، جو 40 سال سے زائد عرصے تک زائرین کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرتے تھے، رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے۔
شیخ اسماعیل کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی حاصل تھی اور دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین انہین بھرپور سراہتے تھے۔
40 سال سے زیادہ عرصے سے، شیخ اسماعیل الزعیم ابو الصباء، مسجد قبا کی طرف جانے والے راستے سے زائرین میں کھجور، کافی اور چائے تقسیم کرتے تھے۔
40 سال سے زائد عرصے تک، وہ لوگوں کو مسجد نبوی کے قریب کھانے پینے کا سامان مہیا کرتے تھے۔