میری ماں سے کہا کہ اپنا بچہ گِرا دو لیکن ۔۔ شلپا شیٹی کی پیدائش سے پہلے ان کی ماں کے ساتھ کیا ہوا تھا؟ اداکارہ کا سالوں بعد انکشاف

image

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی، جو اپنی اگلی آنے والی فلم "سُکھی" کی ریلیز کی تیاری کر رہی ہیں، نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی پیدائش کے حوالے سے ایک چونکا دینے والے واقعے کے بارے میں بات کی جہاں ان کی والدہ کو اسقاط حمل کا مشورہ دیا گیا تھا۔

شلپا شیٹی نے زُوم انٹرٹینمنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اس وقت کے بارے میں بتایا، جب ان کی والدہ کو یقین تھا کہ وہ اسے کھو دیں گی کیونکہ ان کا حمل بہت مشکل تھا۔

شلپا کہتی ہیں کہ، "میری ماں نے مجھے بتایا کہ جب وہ حاملہ ہوئیں تو انہوں نے سوچا کہ وہ مجھے کھو دے گی، کیونکہ ڈاکٹروں نے مشورہ دیا تھا کہ اس بچے کا اسقاط حمل کروا دینا چاہیے۔ پر انہوں نے ایسا نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ بہت مشکل حمل سے گزریں۔ میری ماں کو ڈر تھا کہ ان کا بچہ ضائع ہو جائے گا کیونکہ ان کا مسلسل خون بہہ رہا تھا، لیکن میں پھر بھی پیدا ہوگئی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے آج بھی ایسا لگتا ہے جیسے میں زندہ بچ گئی ہوں۔"

شلپا نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا، میری ماں ہمیشہ یقین رکھتی تھیں کہ میں ایک مقصد کے لیے دنیا میں آئی ہوں، اور اس سے مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فلمیں میری زندگی میں صرف ایک سہارا ہیں۔ میں شاید ان لوگوں کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہوں جو برے حالات سے گزر رہے ہیں، اگر آپ میرا سوشل میڈیا دیکھیں تو میں مسلسل حوصلہ افزاء پیغامات شیئر کرتی رہتی ہوں کیونکہ ہم سب زندگی میں مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، ہر کسی کے لیے یہ آسان نہیں ہوتا۔

شلپا شیٹھی نے حال ہی میں فلم انڈسٹری میں 30 سال مکمل کیے ہیں۔ ایک انٹرویو میں شلپا نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ زندگی میں ہمیشہ شاعرانہ انصاف ہوتا ہے۔ میں کبھی بھی ٹاپ 10 اداکاروں کی فہرست میں شامل نہیں ہوئی۔ ہو سکتا ہے کہ میں نے بہت پیار اور تعریف حاصل کی ہو لیکن کبھی بھی ٹاپ 10 اداکاروں میں شمار نہیں ہوا، مگر میں نے ٹی وی پر ایک جگہ بنائی ہے اور میرے برانڈز اچھا کام کر رہے ہیں۔

You May Also Like :
مزید