میرے پاؤں میں چوٹ لگ گئی تھی اور ۔۔شیراز اُپل کی مدینہ منورہ میں کونسی دعا فوراََ قبول ہوئی تھی؟ گلوکار نے ایمان افروز واقعہ بتا دیا

image

نبی ﷺ کا شہر مدینہ ہو اور کسی بندے کی مراد پوری نہ ہو ایسا ممکن ہی نہیں۔ بہت سے عمرہ زائرین وہاں جو بھی دعا مانگتے ہیں ضرور قبول ہوتی ہے۔ جس طرح پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکار شیراز اُپل نے اپنی خواہش پوری ہونے سے متعلق معجزاتی قصہ سنایا۔

پاکستان میوزِک انڈسٹری کے معروف گلوکار شیراز اُپل نے مدینہ منورہ میں اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ سنایا جنہیں لوگوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں شیراز اُپل نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی میں 2 بار ریاض الجنۃ کی زیارت کرنے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سال 2017ء اور 2019ء میں 2 مرتبہ عمرہ کے لیے گیا تھا اور دونوں بار ہی ایسا ہوا کہ میری طبیعت کچھ ناساز تھی، اور ایک بار تو میرا پیر زخمی بھی تھا اور میرے لیے ریاض الجنۃ پہنچنا مشکل ہوگیا تھا کیونکہ وہاں کئی عمرہ زائرین لمبی قطار میں کھڑے تھے۔

گلوکار نے قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ میں دعا مانگ رہا تھا کہ اے اللّٰہ مجھے ریاض الجنۃ تک پہنچنے میں میری مدد فرما تو یہ دعا مانگتے ہوئے ہی وہاں کے ایک خادم میرے پاس آئے، اور اُنہوں نے مجھے پہچان لیا اور کہا کہ آپ وہی ہیں نے جنہوں نے ’تو کجا من کجا‘ کلام پڑھا تھا؟

میں نے خادم کو جواب دیا کہ جی ہاں میں وہی ہوں تو وہ مجھے ریاض الجنۃ میں لے گئے۔

شیراز اُپل نے کہا کہ مدینہ منورہ میں میرے ساتھ ایسا دونوں مرتبہ ہوا تو اس لیے مجھے کبھی کبھی لگتا ہے کہ میرا یہ ’تو کجا من کجا‘ کلام پڑھنا اللّٰہ تعالیٰ نے قبول کر لیا ہے۔

You May Also Like :
مزید