اتنا شدید درد اٹھا کہ چیخیں مار مار کر رونے لگی ۔۔ بھارتی اداکارہ شیوانگی جوشی کو اچانک ایسا کیا ہوا تھا کہ وہ ہسپتال میں داخل ہوگئیں؟

image

بھارتی ڈرامہ سیریل "یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے" سے مشہور ہونے والی نائرہ (شیوانگی جوشی) جو کہ اپنی بہترین اداکاری اور صلاحیتوں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، ان دنوں ممبئی کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، اداکارہ کو گردے میں درد کے باعث فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا اور معائنے کے بعد گردے میں انفیکشن کی تشخیص ہونے پر انہیں ہسپتال میں داخل کر کے علاج شروع کردیا گیا۔

شیوانگی نے انسٹاگرام پر اپنی صحت کی اپ ڈیٹ دیتے ہوئے، ہسپتال کے بستر سے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے شیوانگی نے لکھا، "ہائے! کچھ دنوں سے میں ہسپتال میں ہوں اور مجھے گردے میں انفیکشن ہوا ہے، لیکن آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ اپنے گھر والوں، دوستوں، ڈاکٹروں، ہسپتال کے عملے اور خدا کے فضل سے، میں اب بہتر محسوس کر رہی ہوں"۔

ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے تمام مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ، "وہ اپنے جسم، دماغ اور روح کا خیال رکھیں۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہائیڈریٹڈ رہیں۔ آپ سب کی دعاؤں اور پیار کی بدولت میں بہت جلد ایکشن میں واپس آؤں گی۔ آپ سب کیلیئے بہت سارا پیار"۔۔۔ شیوانگی۔

واضح رہے شیوانگی جوشی نے 2021 میں یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے پانچ سال سے زیادہ شو میں نائرہ کا کردار ادا کیا۔ اس کے بعد "بالیکا ودھو 2" اور روہت شیٹی کے اسٹنٹ پر مبنی ریئلٹی شو، "خطروں کے کھلاڑی سیزن 12" میں بھی نظر آئیں۔

You May Also Like :
مزید