شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کو لے کر کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں چل رہی تھیں کہ شاید دونوں کا طلاق ہوگیا ہے، لیکن ان کی طرف کی سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا جس کی وجہ سے یہ بات دب گئی تھی۔
مگر گزشتہ روز شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کی سالگرہ کی چند تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ، "ہیپی برتھ ڈے بیٹا، بابا لووز یو"، اس کے ساتھ انہوں نے دل والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا۔
شیئر کی گئی تصاویر اس وقت توجہ کا مرکز بنیں جب اس میں ان کی اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، عقب میں کھڑی نظر آئیں۔
تصویر میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو ایک ساتھ دیکھ کر جہاں ایک طرف مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف صارفین صحیح فیملی فوٹو نہ ہونے کا شکوہ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ "یا تو ثانیہ کو فوٹو میں لے لیتے یا کاٹ دیتے"، ایک نے لکھا کہ "ایسی آدھی ادھوری تصویر کہیں سوال کھڑے کر رہی ہے"۔
اس دوران یہ پہلا موقع نہیں ہے جب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ایک ساتھ دکھائی دیے ہوں، بلکہ اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں بھی ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ اور آسٹریلین اوپن میں آخری میچ کے بعد ان دنوں کو دبئی میں اپنی رہائش گاہ ہر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد ان کی طلاق کی خبروں نے دم توڑ دیا تھا۔