آپ جانتے ہیں یہ کس مشہور گلوکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟ جو چھوٹی عمر سے ہی اپنی خوبصورت آواز کے لیئے مشہور ہیں

image

آج کل شوبز شخصیات اپنے بچپن کی تصویریں سوشل میڈیا پر لگاتے رہتے ہیں جنہیں دیکھ کر مداح کافی خوش اور حیران ہوتے ہیں کہ وہ کس قدر تبدیل ہوگئے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک سلیبریٹی کی تصویر سامنے آئی ہے جسے ہوسکتا ہے مداح با آسانی پہنچان جائیں۔

ان کے بارے میں ایک اور بات آپ کو بتا دیتے ہیں تا کہ پہچاننا اور آسان ہوجائے، اس گلوکارہ نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی نیشنل ایوارڈ جیتا تھا۔

ان کا کامیاب کیریئر سنجے لیلا بھنسالی کی بلاک بسٹر فلم دیوداس سے شروع ہوا تھا اور یہ آج بھارت کی صف اول کی سنگرز میں سے ایک ہیں۔

تصویر میں نظر آںے والی یہ بچی اور کوئی نہیں بلکہ بھارت کی مشہور گوکارہ شریا گھوشال ہیں، جن کی آواز کا جادو بچپن میں ہی چل گیا تھا جب انہوں نے بطور چائلڈ سنگر ایک ریئیلٹی شو میں حصہ لیا تھا۔

شریا نے متعدد میوزک پروگرامز کی میزبانی کی ہے، جبکہ اپریل 2013 امریکی ریاست اوہائیو میں اس وقت کے گورنر نے ایک دن کو ان کے نام سے منسوب کردیا تھا۔

You May Also Like :
مزید