35 لاکھ میں ایک رشتہ ۔۔ ایک گھریلو خاتون عام سا رشتہ کروانے کیلئے لاکھوں روپے کیوں لیتی ہیں؟

image

رشتہ کروانے والوں کی اس دنیا میں کوئی کمی نہیں ہے۔ شادی میں جاؤ یا کسی محفل میں ہر جگہ کوئی نہ کوئی آنٹی ایسی ہوتی ہیں جو لڑکیوں اور لڑکوں کو ایسی نگاہوں سے دیکھتی ہیں جیسے وہ دل ہی دل میں اس کا رشتہ کسی کے ساتھ کروانے یا میچ ملانے کی کوشش کر رہی ہوں۔ اس حرکت اور ان تیز نگاہوں سے نوجوان لڑکے لڑکیاں خوب پریشان ہوتی ہیں۔ یہ تو وہ عام آنٹیوں کی بات ہے جو ہمارے اطراف میں ہمیں نظر آرہی ہوتی ہیں ۔ مگر کچھ اس کام کو پروفیشنلی کرتی ہیں، ان کا باقاعدہ کاروبار ہی یہی ہے کہ وہ لوگوں کے رشتے کروائیں اور اس سے پیسے کمائیں۔

میچ میکرز کے نخرے بھی آسمانوں پر ہوتے ہیں۔ ان کو فیس الگ دو، رشتہ پکا ہو جائے تو تحائف الگ دو، پھر جب شادی ہو تو الگ مراعات دی جائیں۔ ان کی فیس بھی اچھی خاصی ہوتی ہے جو اس وقت پاکستان خصوصاً کراچی میں 20 سے 25 ہزار روپے فی رشتہ ہے۔ یہ دام کم سے کم ہیں لیکن اس سے زائد بھی پیسے یہ رشتہ کروانے والی آنٹیاں وصول کرتی ہیں۔

۔سیما آنٹی:

سوشل میڈیا کے ذریعے مشہوری حاصل کرنے والی بھارت کی مشہور سیما آنٹی بھی اسی کام سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ سیما آنٹی صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ دبئی، انگلینڈ، کینیڈا، امریکہ، انڈونیشیا، جرمنی،ملائیشیا اور مالدیپ سمیت نیپال میں بھی رشتے کرواتی ہیں۔ ان کا یہ بزنس دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ مذہب اور ذات کی تفریق کئے بغیر اپنا کام کرتی ہیں۔

سیما آنٹی کا اصل نام کیا ہے؟

سیما آنٹی کا اصل نام دراصل سیما تپاری ہے جو پچھلے 25 سالوں سے رشتے کروا رہی ہیں ۔ انہوں نے صرف عام بھارتیوں کے ہی نہیں بلکہ بڑے منسٹرز کے بچوں کے بھی بہترین رشتے کروائے ہیں۔

سیما آنٹی نے رشتہ کروانا کیسے شروع کیا؟

سیمانے اپنی بہن کیلئے بہترین رشتہ ڈھونڈنے کی تلاش میں بہت سے لوگوں سے رابطہ کیا، بہت لوگوں سے ملیں اور ڈھیر سارے رشتے دیکھے، مگر انہیں بھارت میں کوئی پسند نہ آیا۔ البتہ جب انہوں نے ملک سے باہر رشتہ دیکھنے کی غرض سے لوگوں سے رابطہ کیا تو انہیں بوسٹن کی ایک فیملی بہت اچھی لگی اور لڑکا بھی بہن کے مزاج کے مطابق پرفیکٹ میچ لگا اور وہ اپنی بہن کی ایک اچھے خاندان میں شادی کروانے میں کامیاب ہوگئیں۔ بس یہیں سے اچھے رشتے کروانے کی شروعات ہوئی اور انہوں نے سوچا کہ جب مجھ میں یہ تمام خصوصیات ہیں تو میں اس کو لوگوں کی خدمت کرنے کیلئے کیوں نہ اپناؤ؟ اس سے میرا گزر بسر بھی ہوگا اور لوگوں کی مدد بھی۔

ایک رشتہ کروانے کیلئے کتنی فیس لیتی ہیں؟

بھارتی مشہور میچ میکر سیما تپاری ایک رشتہ کروانے کیلئے پاکستانی 4 لاکھ سے 35 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔ان کے مطابق: " میں سامنے والے کی ڈیمانڈ کےمطابق پیسے وصول کرتی ہوں، جس کی جتنی زیادہ ڈیمانڈ ہوتی ہیں ، اس کی فیس بھی اسی لحاظ سے زیادہ ہوتی ہے۔"

You May Also Like :
مزید