مداح تو بہت تھے مدد کیلئے کوئی نہیں آیا ۔۔ کوک اسٹوڈیو کے مشہور گلوکار اسد عباس انتقال کرگئے

image

کوک اسٹوڈیو میں سر بکھیرنے والے لوک گلوکار اسد عباس گردوں کے مرض سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار کر خالق حقیقی سے جاملے۔

بھائی حیدرعباس نے اسد عباس کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسد طبیعت مزید بگڑنے کی وجہ سے گزشتہ رات کومہ میں چلےگئے تھے اور آج انتقال کرگئے ہیں۔

گلوکار گھرانے سے تعلق رکھنے والے اسد عباس بچپن سے گلوکاری کررہے تھے، گردوں کی بیماری میں مبتلا اسد عباس نے علاج کے لیے حکومت اور فنکار برادری سے مدد کی اپیل کی تھی۔

اسد عباس سے مالی مدد کی اپیل کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں علاج کے لیے 5 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔اسد عباس نے بتایا تھا کہ ہفتے میں چار بار ان کا ڈائیلاسز ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بہت تکلیف میں ہیں، ان سے ڈائیلاسز برداشت نہیں ہوتا اور یہ کہ ان کے پاس اتنی رقم نہیں کہ وہ اپنا علاج کروا سکیں اور درد سے لڑتے لڑتے موت کی وادی میں اترگئے۔

You May Also Like :
مزید