سوتن کا بچہ مرگیا تو سب نے مجھ پر الزام لگایا ۔۔ کیا ستارہ نے بچے کی جان لی؟ ویڈیو میں سچ بتا دیا

image

یوٹیوبر ستارہ یسٰین کے بارے میں سب ہی جانتے ہیں کہ ان کے شہور نے دوسری شادی کی جوکہ ان کی کزن تھیں اور اب دونوں کے ہاں حال ہی میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی تھی جو دو دن سے زیادہ دنی امیں نہ رہ سکا اور اس دنیا سے چلا گیا۔ جس کے دنیا سے جانے کے بعد ستارہ کی فیملی کی جانب سے ان پر الزامات لگائے گئے اور کسی نے کہا کہ بچے کو ستارہ نے مار دیا ہے، وہ نہیں چاہتی تھی کہ کوثر کے ہاں اولاد ہو کیونکہ وہ اس کی سوتن ہے۔ اسی طرح کے الزامات پر ویڈیو بناتے ہوئے ستارہ نے بتایا کہ:

" میں نے کوثر سے کہا تھا کہ کراچی میں ہی کسی اچھے ڈاکٹر کے پاس چلو، وہ خود اپنی مرضی سے گاؤں گئی اور وہاں کے ڈاکٹروں سے رجوع کیا۔ مجھے اور میرے بچوں کو کوثر کے بچے کے آنے کی خوشی حد سے زیاہد تھی، بھلا مجھے کیوں خوشی نہ ہوگی، میرے خود 3 بچے ہیں۔ ماں ہی ماں کے درد کو سمجھ سکتی ہے۔ جب بچہ پیدا ہوا تو سب اسے گود میں لیے بیٹھے تھے، میں نے ہی کہا کہ بچہ رو نہیں رہا اس کو ڈاکٹر کو دکھاؤ، پوچھو۔ میں خود اس کے ساتھ آخری وقت میں تھی۔ کوئی بھی الزام لگانا تو بہت آسان ہوتا ہے لیکن ہمیں احساس کرنا چاہیے عزت، ذلت اور زندگی و موت تو میرے خُدا کے ہاتھ میں ہے، پھر کیسے کوئی کسی انسان پر الزام تراشی کرسکتا ہے؟ "

WATCH LIVE NEWS

You May Also Like :
مزید