یوٹیوب ایک بہت اچھا پلیٹ فارم ہے جہاں ہر قسم کی ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کی جاتی ہیں اور ان سے کچھ پیسے بھی کمائے جاتے ہیں لیکن اگر یہ ویڈیوز کسی ہنر مندی پر بنائی جائیں تو عوام ان کو پسند کرتی ہیں مگر بناء کسی وجہ کے گھر بار کی باتیں عوام کے ساتھ شیئر کرنے پر لوگ ایک وقت تک تو آپ کو پسند کرتے ہیں پھر وہ آپ کی برائی کرنے لگ جاتے ہیں۔ بالکل ایسا ہی یوٹیوبر ستارہ یسین کے ساتھ ہو رہا ہے جنہوں نے اپنے شوہر کی دوسری شادی اور گھر کی ہر بات کو ویڈیوز کے ذریعے لوگوں سے شیئر کیا، ہر وقت رونا دھونا مچایا اور 10 لاکھ سے زیادہ فالوور اور سبسکرائبرز حاصل کیے۔ یوٹیوب سے لاکھوں روپے بھی کمائے اور سرف یہی نہیں بلکہ کراچی میں ایک پوش علاقے میں بہترین گھر بھی لیا اور ایک بڑی سی گاری بھی خرید لی۔ ان کے خاندان میں ہر دوسرے فرد نے یوٹیوب پر اپنا چینل کھول لیا۔ کسی نے ویڈیوز بنا کر اپنی روزمرہ کی کہانیاں دکھائیں تو کسی نے اپنے میک اپ کے وی لاگز بنانے شروع کر دیے۔
سوشل میڈیا پر اب صارفین ستارہ کی ویڈیوز پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ستارہ نے شوہر کی دوسری شادی سے لاکھوں روپے کمائے ہیں۔ ہر وقت روتی رہتی تھی کہ شوہر چلا گیا، دوسری بیوی نے قبضہ کرلیا، میرے بچوں کا باپ چھن گیا، دوسری بیوی میرے شوہر کو مجھ سے دور کر رہی ہے اور اب اس کو اسی رونے اور کہانیاں سنانے کی وجہ سے لاکھوں سبسکرائبرز مل گئے کہ اب یہ خوب کما رہی ہے۔ کتنا آسان ہے 1 ماہ سعودی عرب گھوم کر آگئیں، عمرے ادا کر لیے اور اب شوہر نے بھی یوٹیوب سے پیسے کمانے شروع کردیے کاش کوئی امیر اتنی جلدی اور بھی ہو جاتا۔ کمنٹس ملاحظہ کیجیے:

