سوناکشی سنہا اور”چلبل پانڈے“ فلم ”دبنگ 3“ میں جلوہ گر ہونگے

image

بالی وڈ اداکارہ سونا کشی سنہا فلم ”دبنگ 3“ کی عکس بندی جلد شروع کریں گی۔ سوناکشی سنہا ایک بار پھر جلوے بکھیرنے بڑی اسکرین پر آرہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ فلم ”کلنک“ کی عکس بندی مکمل کرنے کے بعد اداکار اکشے کمار کی فلم ”مشن منگل“ کی عکس بندی دوبارہ شروع کریں گی۔ اس کے بعد وہ جلد ہی ”دبنگ3“ کی عکس بندی شروع کریں گی جس میں اداکار سلمان خان ایک بار پھر ”چلبل پانڈے“ کا مرکزی کردار ادا کریں گے۔ ”دبنگ “ سلسلے کی تیسری فلم کی پیشکش ارباز خان جبکہ اس کی ہدایت کاری پرابھو دیوا دیں گی۔

You May Also Like :
مزید