تم اتنی خوبصورت کیسے ہو۔۔ اداکارہ سونم باجوہ، سجل علی کی کون سی تصویر دیکھ کر خود کو تعریف کرنے سے نہ روک سکیں؟

image

سجل علی کا شمار پاکستان کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ان کا معصوم اور پیارا سا چہرہ ہر کسی کا دل چھو لیتا ہے اور اداکاری میں تو ان کا کوئی جواب ہی نہیں ہے۔ سجل کی شہرت نہ صرف پاکستان میں بلکہ پڑوسی ملک میں بھی ہے۔ بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سجل کو آج بھی بھارتی مداح اور اداکارائیں پسند کرتی ہیں، اور ان کی تعریف کرنے سے خود کو روک نہیں پاتی ہیں۔

ایسا ہی کچھ مشہور اداکارہ سونم باجوہ نے کہا جن کے الفاظ نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کردیا۔

انسٹاگرام پر سجل علی نے حسین برائڈل جوڑے میں اپنا نیا فوٹو شئیر کیا تو دیکھتے ہی دیکھتے ان کے مداحوں سمیت اداکاراؤں کی بھی تعریفی کلمات کی لائن لگ گئی جن میں سونم باجوہ کا تبصرہ بھی شامل تھا۔

سجل علی کی خوبصوری پر حیران ہوتے ہوئے سونم پوچھتی ہیں کہ "تم اتنی خوبصورت کیسے ہو" جبکہ دوسری طرف ایمن خان اور مومل نے بھی سجل علی کے برائیڈل لک کی بھرپور انداز میں تعریف کی۔

You May Also Like :
مزید