انسان جتنا بھی بڑا ہوجائے اسے اکثر اپنے بچپن کی یادیں ذہن میں خیال بن کر دکھائی ضرور دیتی ہیں۔ 'ہماری ویب' ڈاٹ کی جانب سے آپ سب کی پسندیدہ شخصیات خواہ وہ پاکستانی شوبز سے تعلق رکھتی ہو یا بھارتی فلم انڈسٹری سے، ان کے بچپن کے دنوں کو آپ کے سامنے ضرور پیش کرتے ہیں۔
آج ہم ایک اور مقبول شخصیت کی تصویر لے کر آئے ہیں جو اپنے کام کی وجہ سے دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں۔ وہ اپنے بچپن میں کیسی تھیں آپ نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں لیکن بتانا آپ نے یہ ہے کہ آخر یہ بچی آج کی کونسی مشہور اداکارہ ہے؟
ہم آپ کوایک اشارہ دیتے ہیں کہ ان کا تعلق بھارتی فلم انڈسٹری سے اور پچھلے دنوں خبروں میں بھی موجود تھیں۔
خوبصورت پھولوں والی دیوار کے ساتھ تصویر بنواتی یہ بچی مشہور بھارتی فلم اسٹار سونم کپور ہیں جو نامور اداکار انیل کپور کی صاحبزادی ہیں۔ سونم کپور کی سوشل میڈیا پر ماں بننے کی خبریں اس وقت زیر گردش ہیں۔ اداکارہ متعدد فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔