"میں تو نہیں لیکن اکثر شوبز شخصیات شادیوں کے فنکشنز میں شرکت کے لئے بھاری معاوضہ لیتے ہیں۔ یہاں تک کہ اکثر یہ رقم ملینز میں ہوتی ہے البتہ مجھے یہ سب پسند نہیں"
یہ کہنا ہے معروف اداکارہ سونیا حسین کا جنھوں نے حال ہی میں تابش ہاشمی کے شو "ہنسنا منع ہے" میں شرکت کی۔
سونیا نے تابش کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ پیسے لے کر شادیوں میں جانا پسند نہیں کرتی لیکن بہت سے ایسے اداکار اور اداکارائیں ہیں جو ایسا کرتے ہیں۔