ماں اور بھائی دونوں موجود تھے پر کسی نے نہیں بتایا کہ ۔۔ ورلڈ جیتنے کے بعد خاتون کھلاڑی کو کون سی خبر ملی جس نے خوشی غم میں بدل دی؟

image

گزشتہ روز ہونے والے وومن ورلڈ کپ فائنل میں جہاں ایک طرف اسپین نے انگلینڈ کی ٹیم کو 1-0 سے ہرا کر ورلڈ کپ 2023 اپنے نام کرلیا، وہیں دوسری جانب اسپین کی کپتان کیلیئے یہ خوشی کا سماں غم میں تبدیل ہوگیا۔ مگر ایسا کیا ہوا؟

ہسپانوی فٹ بالر کے لیے خوشی کے لمحہ اس وقت غم میں بدل گیا جب اسے فائنل میں جیتنے کے بعد والد کی وفات کی خبر ملی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، 23 سالہ اولگا کارمونا کے والد کافی وقت سے شدید علیل تھے جس کے باعث وہ 18 اگست 2023 کو انتقال کر گئے۔

رپورٹ کے مطابق، اولگا کے گھر والوں اور دوستوں نے ان کے والد کی موت کی خبر کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنی زندگی کے سب سے اہم میچ پر توجہ دے سکے، جبکہ ان کی والدہ اور بھائی میچ میں ان کی حمایت کے لیے آسٹریلیا میں ہی تھے۔

اولگا کارمونا نے اپنے ٹوئٹر پر والد کے نام ایک پیغام لکھتے ہوئے لکھا کہ، "میں جانتی ہوں کہ آپ نے مجھے اتنی ہمت دی کہ میں کچھ حاصل کرسکوں، میں جانتی ہوں کہ آج رات آپ مجھے دیکھ رہے ہوں گے اور آپ کو مجھ پر فخر ہوگا، آپ کی روح پُرسکون رہے ڈیڈ۔"

دوسری جانب ہسپانوی فٹ بال ایسوسی ایشن نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ، "اولگا کارمونا کے والد کی موت پر بہت افسوس ہوا، فٹبالر کو ورلڈ کپ فائنل جیتنے کے بعد اس خبر کی اطلاع دے دی گئی تھی۔ اور اس مشکل وقت میں اولگا اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک تمنائیں، ہمیں آپ سے پیار ہے اولگا اور آپ ہسپانوی فٹ بال کی اسٹار ہو۔"

You May Also Like :
مزید