اداکارہ صرحا اصغر ڈرامہ انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں۔ یہ انے منفرد انداز کی وجہ سے ہر کسی کو خوب پسند آتی ہیں۔ ان کے ہاں حال ہی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی تمام تر ویڈیوز انہوں نے اسنٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں ارو لوگوں نے اس کو خؤب پسند کیا تھا۔ کل انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے اپنی زندگی کے ان لمحات کے متعلق بتایا جن میں یہواقعی افسردہ ہوئیں تھیں۔ اس پر بات کرتے ہوئے صرحا نے بتایا کہ میرے سب سے بڑے بھائی امریکی آرمی میں تھے اور وہ اس وقت 31 سال کے تھے۔ وہ امریکی آرمی کے ذریعے ہی افغانستان میں گئے تھے جہاں کسی نے ان کے فوجی دستے پر حملہ کر دیا تھا اور گولی لگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔
صرحا نے بتایا کہ میں ان کے جنازے پر نہیں جاسکی تھی کیونکہ میرے اے لیول کے امتحانات ہو رہے تھے اور میرے دوسرے بھائی بھی میرے ساتھ یہیں تھے۔ لیکن جب میں بھائی کی قبر پر گئی تو مجھے احساس ہوا کہ میں نے کچھ کھو دیا اور میں بہت روئی تھی۔