صرحا اصغر پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک شاندار اداکار ہے۔ وہ کئی سالوں سے انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں۔ حال ہی میں، صرحا اصغر اور ان کے شوہر کو ان کے گھر میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں اداکارہ کو ایک اجنبی نے ہراساں کیا۔
اطلاعات کے مطابق، اس افسوسناک واقعہ میں، اجنبی نے صرحا کو ہراساں کرنے کی کوشش کی اور ان کے شوہر سے بھی لڑائی کی ۔ اداکارہ اور ان کے شوہر نے مجرم کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پہلی معلوماتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجرم نے مبینہ طور پر صرحا کو دھمکیاں دیں اور اسے ہراساں کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اب محفوظ رہی۔
صرحا نے پولیس کو بتایا کہ، واقعہ یکم اگست کو اس وقت پیش آیا جب وہ بازار سے واپس آرہی تھی، تب ایک نامعلوم شخص نے اس کا پیچھا کرنا شروع کر دیا اور دھمکیاں دیں۔ شکایت کنندہ نے پولیس کو بتایا کہ مجرم جس کی شناخت عاصم کے نام سے ہوئی ہے وہ اس کے گھر تک اس کا تعاقب کرتا رہا۔
اس کے بعد حملہ آور نے صرحا کے شوہر سے ہاتھا پائی کی اور اسے پکڑنے کی کوشش بھی کی اور لڑائی کے دوران اس نے صرحا کے کپڑے بھی پھاڑ دیے تاہم وہ اس سے بچنے میں کامیاب ہوگئی۔
مقامی باشندوں نے عاصم ولد یاسین کے نام سے شناخت شدہ شخص کو پکڑنے میں مدد کی۔ مجرم کو بعد ازاں تھانے منتقل کر دیا گیا اور وہ پولیس کی حراست میں ہے جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔
واقعہ کے بعد صرحا اصغر نے اس کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی، انہوں نے اس ہولناک واقعے کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرنے کے لیے میڈیا رپوٹرز سے رابطہ کیا۔ انہوں نے نیوز چینلز پر واقعہ کی مکمل تفصیلات بتانے پر اپنے غصے کا اظہار بھی کیا ور کہا کہ اپنے چینلز کی ریٹنگ بڑھانے کیلیئے مجھے اور میرے شوہر کو کال کر کر کے انٹرویو پر بلانا بند کریں۔