پیار یا پیسہ ۔۔ صرحا اصغر کی اپنے سے کئی سال بڑے آدمی سے شادی کرنے کے پیچھے کیا وجہ تھی ؟

image

ہمارے یہاں ٹرولنگ ایک کلچر بن گیا ہے اور ہر بات پر کسی کو ٹرول کرنا ہمارا قومی فریضہ، اور جب بات ہو کسی مشہور شخصیت کی تو بس پورے انٹر نیٹ پر میمز کی برسات ہوجاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ شوبز سے تعلق رکھنے والی اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ بھی ہوا تھا، جب انھوں نے اپنے سے کئی سال بڑی عمر کے شخص کے ساتھ شادی کی تھی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں صرحا سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے بتایا کہ کس طرح انھیں اور انکے شوہر کو سوشل میڈیا پر بری طرح ٹرول کیا گیا تھا۔

صرحا کہتی ہیں، جب میری شادی ہوئی تو لوگوں نے مجھ پر اور میرے شوہر پر بہت تنقید کی۔ لوگ کہتے تھے کہ تم نے اس بڑی عمر کے آدمی سے اسلیئے شادی کی کیوں کہ یہ پیسے والا ہے، یہ شخص 42 سال کا کاروباری آدمی ہے تو اسکے پاس پیسہ بھی بہت ہوگا اسلیئے شادی کی ہے۔

صرحا کی ساس کا ردِعمل:

صرحا اصغر کے شوہر عمر کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ ٹرولنگ کی وجہ سے میری امی کو بھی برا لگنے لگا۔

عمر مرتضیٰ نے اس حوالے سے ایک واقعہ سنایا کہ جب صرحا سے ان کی شادی ہوئی تو سوشل میڈیا پر ایک کمنٹ آیا کہ، "ہم کیا مرگئے تھے" یہ کمنٹ دیکھ کر ان کی امی سے رہا نہیں گیا اور انھوں نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ "اب تم مر ہی جاؤ"۔ عمر کہتے ہیں میں اس پر بہت ہنسا اور امی سے کہا کہ وہ غصہ نہ کریں لوگوں کا تو کام ہی باتیں بنانا ہے۔

صرحا اور عمر کی فیملی میں اضافہ:

صرحا اصغر کی شادی 2021 کے شروع میں عمر مرتضیٰ سے ہوئی تھی وہ دونوں بہت اچھے دوست تھے اسکے بعد محبت ہوئی پھر شادی کرلی۔ کچھ عرصہ قبل انھوں نے انسٹاگرام پر والدین بننے کی خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی تھی جس پر لوگوں کی طرف سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

صرحا نے دورانِ حمل فٹ رہنے کیلیئے ورزش کرتے ہوئے ویڈیو بھی انسٹا گرام پر شئیر کی تھی۔

You May Also Like :
مزید