سری دیوی کو دنیا چھوڑے ایک سال بیت گیا، تقریبات کا انعقاد

image
کروڑوں دلوں پر حکومت کرنے والی بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا،ان کی برسی کے حوالے سے بالی ووڈ انڈسٹری سمیت ان کے چاہنے والوں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ان کے شوہر بونی کپور کی جانب سے شیئر کی جانے والی ان کی زندگی کے آخری دنوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔اداکارہ سری دیوی گزشتہ برس 24 فروری کو دبئی کے ایک ہوٹل میں باتھ ٹب میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی تھیں۔ ان کی اچانک موت نے بالی ووڈ انڈسٹری سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کو غمزدہ کردیاتھا۔ انکے مداح ان کی موت کو بھلا نہیں پائے ہیں۔

News Source : Daily khabrain

You May Also Like :
مزید