لیجنڈری اداکار دھرمیندر اور ہیما مالنی کی پریم کہانی سے تو ہر کوئی ہی واقف ہے اور یہ بات بھی سب کے سامنے ہے کہ دونوں بیویوں کے درمیان کوئی خاص تعلقات نہیں ہیں کیونکہ انہیں کبھی ساتھ نہیں دیکھا گیا۔ یہاں تک کہ حال ہی میں دھرمیندر کے پوتے کی شادی میں تک ہیما مالنی اور ان کی بیٹیوں کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔
اب بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ماضی میں دھرمیندر اور ہیما مالنی کی خفیہ شادی پر اداکار سنی دیول نے اپنے والد اور ہیما مالنی سے خوب جھگڑا کیا اور نوبت یہاں تک آگئی تھی کہ سنی دیول نے اداکارہ پر حملہ کر دیا۔
تاہم اس خبر پر پرکاش کور (سنی دیول کی ماں) نے ان تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ، مانا دھرمیندر کی دوسری شادی کا جان کر مایوسی ہوئی لیکن ان کی پرورش ایسی نہیں ہے کہ ان کے بچے ہیما مالنی سے لڑائی جھگڑا کریں۔
اس سے پہلے ہیما مالنی نے بھی ایک بار اپنے انٹرویو میں سنی دیول اور بابی دیول کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ، ہمارے آپس میں سیدھے سادے اور خوشگوار تعلقات ہیں اور ضرورت کے وقت ہم ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ اور جہاں تک بات ہے میری سوتن کی تو ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔