اگر یہ دوائی نہ لوں تو مرجاؤں۔۔ سورۃ العصر کی تلاوت کرنے والی اداکارہ، سشمیتا سین کون سی خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں؟

image

کہتے ہیں ناں کہ پیسے سے سب کچھ نہیں خریدا جاسکتا، ایسی ہی ایک چیز صحت ہے۔ اچھی صحت دنیا کی ہر دولت سے بڑھ کر ہے، کیونکہ اگر یہی نہ ہو تو باقی چیزوں کے کوئی معنی نہیں رہتے۔

اور آج بھی نہ جانے کتنے دولت مند لوگ ہیں جو اچھی صحت کو ترس رہے ہیں، وہ کھانے سے زیادہ دوائیاں کھاتے ہیں تا کہ فٹ رہ سکیں۔ آج ہم آپ کو اسی سے متعلق ایک اداکارہ کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، اور وہ ہیں

:سشمیتا سین

سابق مِس یونیورس اور مشہور بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کا شمار ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے دلچسپ انداز اور اداکاری کی بنا پر شہرت کی بلندیوں کو پہنچ گئیں۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم "میں ہوں نا" میں بھی اداکارہ نے لیڈ رول میں کردار نبھایا ہے، جسے ناظرین نے نہ صرف بے حد سراہا بلکہ انہیں پسند کیا جا رہا تھا۔

سشمیتا سین نے قرآن مجید کی سورۃ العصر کی تلاوت کر کے بھی سب کی توجہ حاصل کی تھی، جبکہ سوشل میڈیا لائیو پر انہوں نے نے دوبارہ تلاوت کر کے صارفین کو بھی حیران کر دیا تھا۔

اداکارہ کا شمار ان مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے بھارت کی عالمی طور پر نمائندگی کی ہے، سشمیتا بھی مس یونی ورس کے طور پر رہ چکی ہیں۔

2014 میں سشمیتا ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہو گئیں، جس میں انہیں زندہ رہنے کے لیے زندگی بھر کے لیے ایک دوائی کا استعمال کرنا لازمی ہے۔ گردے کے اوپر موجود اس بیماری کی وجہ سے ہارمنز کی افزائش بند ہو جاتی ہے جو کہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

جان بچانے کے لیے سشمیتا کو دوائی لینا ضروری ہوتی ہے، ساتھ ہی اداکارہ اب روزانہ کی بنیاد پر ورزش بھی کر رہی ہیں، جس سے انہیں ذہنی سکون مل رہا ہے۔

حیرت انگیز طور پر سشمیتا سین دو بچوں کی والدہ ہیں، 47 سالہ اداکارہ نے دونوں بچے گود لیےہیں، یعنی دونوں ان کی اپنی سگی اولاد نہیں۔ سشمیتا نے سنہ 2000 میں بیٹی رینی کو گود لیا تھا اور پھر 2010 میں علیشاہ کو گود لیا۔

اس بیماری کے باوجود وہ اپنی بیٹیوں کو بہترین تعلیم و تربیت دے رہی ہیں، ساتھ ہی اپنی بیماری کے حوالے سے بھی خوب ورزش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید