مشہور بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کا شمار ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے دلچسپ انداز اور اداکاری کی بنا پر شہرت کی بلندیوں کو پہنچ گئیں۔ حال ہی میں انھیں دل کو دورہ آیا تھا، جو کہ کافی شدید تھا لیکن اداکارہ اس سے بچنے میں کامیاب ہوگئیں۔ انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی جاری کی۔
جس میں ان کا کہنا تھا کہ، میری انجیو پلاسٹی سے پہلے 95 فیصد شریان بند تھیں یہی نہیں انہوں نے خواتین کو خاص پیغام دیا کہ یہ سوچنا چھوڑ دیں کہ دل کا دورہ صرف مرد حضرات کو ہی پڑ سکتا ہے، اس سے خواتین بھی متاثر ہو سکتی ہیں، نوجوانوں کو بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے لہذٰا اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔
کچھ عرصہ قبل، سشمیتا سین نے قرآن مجید کی سورۃ العصر کی تلاوت کر کے بھی سب کی توجہ حاصل کی تھی، جبکہ سوشل میڈیا لائیو پر انہوں نے نے دوبارہ تلاوت کر کے صارفین کو بھی حیران کر دیا تھا۔
2014 میں سشمیتا ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہو گئیں، جس میں انہیں زندہ رہنے کے لیے زندگی بھر کے لیے ایک دوائی کا استعمال کرنا لازمی ہے۔ گردے کے اوپر موجود اس بیماری کی وجہ سے ہارمنز کی افزائش بند ہو جاتی ہے جو کہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
جان بچانے کے لیے سشمیتا کو دوائی لینا ضروری ہوتی ہے، ساتھ ہی اداکارہ اب روزانہ کی بنیاد پر ورزش بھی کر رہی ہیں، جس سے انہیں ذہنی سکون مل رہا ہے۔