بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سماجی کارکن بھی ہیں اور اکثر اپنے بے باک انداز اور بیانات کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ رہی ہیں۔ اور جب انھوں نے اچانک اپنی شادی کا اعلان کیا، تو اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک الگ ہی ہل چل مچ گئی ہے۔
بھارتی رپورٹ کے مطابق، سوارا بھاسکر نے حال ہی میں سیاستدان فہد احمد کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔ جوڑے نے 16 فروری کو اپنی شادی کا اندراج کیا اور اس موقع کو اپنے خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں کے ساتھ منایا۔
اب اس سب کے درمیان اداکارہ کی ماضی میں اپنے شوہر کو بھائی کہہ کر مخاطب کرنے والی ایک پرانی ٹویٹ انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔
2 فروری کو فہد کی سالگرہ کے موقع پر، ٹوئٹر پر ایک غیر معمولی بات کرتے ہوئے سوارا نے لکھا تھا، "ہیپی برتھ ڈے فہد میاں! بھائی کا اعتماد برقرار رہے۔" اس پر فہد نے جواب دیا، "شکریہ! بھائی کے اعتماد نے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں، برقرار رہنا ضروری ہے۔"
ان پرانے ٹویٹس پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے، ایک صارف نے لکھا، "بھئیا سے سیدھے سَئیاں"۔ تو دوسرے نے لکھا، "بھائی بہن کو شادی مبارک۔" اسی طرح کے بہت سے کمنٹس انکی پرانی پوسٹ پر کئے جارہے ہیں۔