"بیگم کو پہلی بار لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر دیکھا تھا تب سے ہی دوسری ہو گئی اور پھر 8 مہینے بعد گھر والوں کو بتایا. گھر میں چونکہ اس وقت تک ان کے تمام بہن بھائیوں کی شادی ہو چکی تھی اور ان کے ہاں بچے بھی ہو رہے تھے تو والدین چاہتے تھے میری بھی جلد سے جلد شادی ہوجائے اس لیے میری پسند کی لڑکی سے میری شادی کرادی"
یہ کہنا ہے معروف اداکار سید جبران کا جنھوں نے مذاق رات میں شرکت کرتے ہوئے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے پہلی بات دلچسپ انکشافات کیے.
واضح رہے کہ سید جبران اور عفیفہ کی شادی 2011 میں ہوئی تھی اور دونوں کے 3 بچے ہیں. البتہ گزشتہ برس دونوں کے درمیان ناچاقی اور علیحدگی کی خبریں سرگرم تھیں جنھوں نے وقت کے ساتھ دم توڑ دیا.
سید جبران نے کہا انھیں صبا قمر اور سجل علی بطور اداکارہ پسند ہیں البتہ ایمان علی ان کا کرش تھیں اور آج بھی ہیں. ماضی کی محبتوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ لڑکوں کے کالج میں پڑھتے تھے اس لئے ان دنوں ان کی لڑکیوں سے دوستیاں نہیں ہوئیں جبکہ کچھ لوگوں نے ان سے کیے وعدوں کو پورا نہیں کیا البتہ پیار کے معاملے میں انھیں دھوکہ نہیں ہوا.
سید جبران کا کہنا تھا کہ ان کی بیگم کافی خوبصورت ہیں اور وہ انھیں دیکھتے بھی ہیں لیکن وہ شکایت کرتی ہیں کہ جیسے ڈرامے میں اداکاراؤں کو دیکھتے ہیں ویسے ہی انھیں بھی دیکھا کریں.